• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر 7 پرانی بسیں قبضے میں لے لی گئیں

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر 7 خستہ حال پرانی بسیں قبضے میں لے لیں تفصیلات کے مطابق کمشنر/ چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ کو شکایات موصول ہوئیں کہ عدالتی احکامات کے باوجود شہر میں پرانی ماڈل خستہ حالت بسوں کی آمد و رفت جاری ہے جسکا کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری آر ٹی اے کو کارروائی کی ہدایت کی جس پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن علی درانی نے ایس پی ٹریفک صدر سید عاصم شاہ اور دیگر عملے کے ہمراہ کوئلہ پھاٹک پر کارروائی کرتے ہوئے 7 خستہ حال پرانے ماڈل بسوں کو سیکشن 115 کے تحت تحویل میں لے لیاجبکہ ایک اور کارروائی میں بغیر پرمٹ چلنے والے 3 رکشوں کو بھی سیکشن 115 موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت تحویل میں لے لیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید