• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیویز کے15رسالدار میجر ایکٹنگ ڈی ایس پی تعینات

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) آئی جی پولیس بلوچستان نے پولیس میں ضم ہونے والے لیویز کےرسالدار میجرز کو ایکٹنگ ڈی ایس پی تعینات کر دیا تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر خان نے پولیس میں ضم ہونے والے لیویز کے15رسالدار میجرز کو ایکٹنگ ڈی ایس پی تعینات کر دیا جس کے مطابق حفیظ اللہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کچھی ،صابر علی ایس ڈی پی او گچک سرکل پنجگور ، بہرام خان ایس ڈی پی او سٹی نوشکی، محمد اکبر سنجرانی ایس ڈی پی او نوکنڈی ،لیاقت علی ایس ڈی پی او گشکور سرکل ،صابر علی ایس ڈی پی او مشکے سرکل، احمد خان ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر آواران ، یحییٰ ایس ڈی پی او جاہو سرکل ،محمد رفیق مینگل ایس ڈی پی او خضدار ، شیر زمان ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر شیرانی ، آدم خان ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ژوب ، گلاب دین ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفیسر ژوب اور عبدالحکیم ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفیسر جھل مگسی ہوں گے جبکہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کچھی بالک شیر اور ناصر حسین ایس ڈی پی او نوشکی کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کوئٹہ سے مزید