کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے تمام افراد کیلئے انکم ٹیکس ریٹرن کی ای فائلنگ لازمی قرار دے دی تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے طریقہ کار میں اہم ترمیم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب تمام افراد کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن کے ساتھ ساتھ ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ کی الیکٹرانک فائلنگ لازمی ہوگی یہ فیصلہ انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترمیم کے ذریعے کیا گیا ہے ۔