• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی پی او چارسدہ محمد وقاص کا تھانہ نستہ کا اچانک دورہ

پشاورر (اے پی پی):ڈی پی او چارسدہ محمد وقاص نے جمعرات کے روز تھانہ نستہ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ نے حوالات میں بند ملزمان سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ پولیس کے رویے اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا،اسی طرح تھانے میں موجود سائلین سے بھی ملاقات کرکے ان کی شکایات سنی اور متعدد مسائل موقع پر حل کر دیے۔ڈی پی او چارسدہ نے تھانہ کے سکیورٹی انتظامات، گارڈ ڈیوٹیز، ریکارڈ اور تھانہ کے اردگرد حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ کرتے ہوئے انہیں مکمل فعال رکھنے اور مانیٹرنگ سسٹم کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستگی اور پیشہ ورانہ انداز اپنائیں،تھانے کو عوامی خدمت کا مرکز بنایا جائے۔
پشاور سے مزید