اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین مذہب کے مقدمات میں ٹرائل کورٹ کے ججز کو دباؤ اور خوف کے باعث ملزمان کو کیس ثابت ہوئے بغیر سزائیں سنانے کے بیان پر ایمان مزاری ایڈووکیٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری حافظ احتشام احمد کی ایمان مزاری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست کا 13 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ۔ عدالت نے فیصلے میں درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا، عدالت نے کہا کہ ایمان مزاری نے اس عدالت کے کسی جج کا نام نہیں لیا۔