• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کے لئے خصوصی الاؤنس کی اصولی منظوری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انجینئرنگ اینڈ مینٹی ننس ڈویژن کے لیے خصوصی الاؤنس کی اصولی منظوری دے دی، اجلاس میں پی آئی اے کے اثاثوں کی ایک سرکاری ملکیتی “پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی” کو منتقلی کے حوالے سے تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پی آئی اے کے طیاروں کی مرمت، انجنوں کی خریداری، اور پرزہ جات کی فراہمی سے متعلق اقدامات کی منظوری بھی دی گئی تاکہ ایئر لائن کے موجودہ آپریشنل تقاضے اور آئندہ سال کا آپریٹنگ پلان مؤثر طور پر مکمل کیا جا سکے، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے سی ایل کا 94واں اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا، جس میں بورڈ نے انتظامیہ کی ان مسلسل کاوشوں کو سراہا جن کے نتیجے میں تقریباً پانچ سال بعد یورپی یونین اور برطانیہ کی پروازوں پر عائد پابندیاں ختم ہوئیں۔

ملک بھر سے سے مزید