• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ میں قومی اسمبلی سے ترمیم شدہ 27 ویں آئینی ترمیمی بل دو تہائی اکثریت سے منظور

اسلام آباد( ناصر چشتی ) سینیٹ نےقومی اسمبلی سے ترمیم شدہ 27ویں آئینی ترمیمی بل دو تہائی اکثریت سے منظور کر لیا‘بل کے حق میں 64 جبکہ مخالفت میں 4ممبران نے ووٹ دیا ،بل کی منظوری کے موقع پر پی ٹی آئی اور جے یوآئی سمیت اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی ‘چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی اور جے یوآئی کے منحرف اراکین کو دوبارہ ووٹ ڈالنے کی رولنگ دیدی‘جے یوآئی کے چار سینیٹرز نے بل کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ادھرصدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیم بل پر دستخط کر دئیے جو دونوں ایوانوں سے منظور ہو چکی ہے ۔ جمعرات کوجاری بیان کے مطابق اس ترمیم کے بعد بل اب آئین کا حصہ بن گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید