اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)سینئربیوروکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ20 سے21 میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس 2026-27کیلئے کیلئے نامزدگیاں طلب کر لی ہیں۔گریڈ 21میں ترقی کیلئے لازمی کورس نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ہوگا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارتوں کو مراسلہ بھیج دیا، وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو اپنے اہل افسران کے نام 25نومبر 2025تک بھجوانے کی ہدایت، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ آفس میمورنڈم کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد میں اگست 2026 سے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کا آغاز کیا جائے گا جس کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے افسران کے انتخاب کا عمل شروع کر دیا ہے۔ تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اہل افسران کے نام 25 نومبر 2025 تک بھجوا دیں۔