اسلام آباد( آن لائن ) 11واں نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کا مجوزہ مشاورتی اجلاس جو 18 نومبر کو ہونا تھا، وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے ملتوی کر دیا گیا۔ وزارت خزانہ نے صوبوں کو اجلاس ملتوی کرنے کی اطلاع دے دی ہے تاہم ملتوی کرنے کی کوئی واضح وجہ بیان نہیں کی گئی۔ذرائع کے مطابق صوبوں کی مشاورت کے بعد وفاقی وزارت خزانہ نے وزیر اعظم ہاؤس سے اجلاس بلانے کی منظوری طلب کی تھی، لیکن کوئی جواب نہ ملنے پر اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔