کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف ادیب و گلوکار بیدل مسرور کے گھر سے ملزمان 2مختلف وارداتوں میں 70لاکھ روپے چوری کرلئےصوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے واقعے کا نوٹس ہوئے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کو چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت ، ادیب و گلوکار 30 لاکھ روپے چوری کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کرا کے واپس گھر پہنچے تو نامعلوم ملزم گھر میں رکھے ہوئے 40 لاکھ روپے کی رقم بھی چرا کر فرار ہوگیا اس حوالے سے ادیب و گلوکار بیدل مسرور نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ انھوں نے ایک پلاٹ فروخت کیا تھا جس کا ٹوکن 30 لاکھ روپے اور دوسری ادائیگی 40 لاکھ روپے کی گئی تھی اور مذکورہ رقم حالات کے پیش نظر آئل کے ڈبوں میں رکھ کر دی گئی تھی جسے انھوں نے اپنے کمرے میں رکھ دی تھی ، انھوں نے بتایا کہ بدھ کی شام 6 بجے کے قریب وہ آرٹس کونسل گئے اور رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب گھر پہنچا تو میرے کمرے کا سامان بکھرا ہوا تھا اور 30 لاکھ روپے جس آئل کے ڈبے میں رکھے تھے وہ غائب تھا تاہم جمعرات کی شام سچل تھانے میں رقم کی چوری کا مقدمہ درج کرانے کے بعد گھر پہنچے تو کمرے میں 40 لاکھ روپے نقدی جو کہ آئل کے دوسرے ڈبے میں رکھی ہوئی تھی وہ ڈبہ غائب تھا جسے نامعلوم ملزم یا ملزمان کمرے کی کھڑکی کی گرل توڑ لے گیا تھا ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ رقم میرے کمرے میں رکھی تھی جبکہ گھر میں اہلیہ ، بیٹی اور بہو بھی موجود تھے تاہم چوری کی دوسری واردات کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ ملزم کو اس بات کا پتہ تھا یا اسے بتا کر بھیجا گیا تھا کہ رقم آئل کے ڈبوں میں رکھی ہوئی ہے اور پہلی واردات میں وہ ایک ہی ڈبہ اٹھا کر لے گیا جس میں 30 لاکھ روپے تھے جس کے بعد ملزم چوری کی دوسری واردات میں کمرے سے 40 لاکھ روپے بھی لے اڑا ، اس حوالے سے ایس پی سہراب گوٹھ ڈویژن باقی رند نے بتایا کہ واقعے کے تحقیقات کے لیے ایس ایچ او سچل اور ڈی ایس پی بیدل مسرور کی رہائش گاہ پر موجود ہیں اور جلد ہی چوری کی اس واردات کا معمہ حل کرلیا جائیگا ۔