• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول ہاؤس، سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں کے لیے لگایا گیا ڈسٹری بیوشن بکس چوری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بلاول ہاؤس کے قریب سے سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں کے لیے لگایا گیا ڈسٹری بیوشن باکس چوری کر لیا گیا،پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر واقع خالی پلاٹ سے چوری ہونے والا ڈسٹریبیوشن باکس مل گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کے قریب نصب سیف سٹی کیمروں کا ایک غیر فعال ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہوا تھا جو برآمد کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے بتایا کہ یہ سی ویو میں سی راک اپارٹمنٹس کے قریب ایک غیر فعال/غیر آپریشنل پول سائٹ تھی جہاں 6 نومبر کو ڈسٹری بیوشن باکس کی چوری کی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ ڈسٹری بیوشن باکس بعد ازاں قریبی پلاٹ سے برآمد ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے سندھ سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ مل کر حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید