• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنوعی ذہانت، سائنسدانوں نے وہیل مچھلیوں کی زبان کو ڈی کوڈ کرلیا

کراچی (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں نے ایک حیران کن انکشاف کیا ہے کہ سمندر کی سب سے بڑی مخلوق، اسپرم وہیل، دراصل اپنی ایک ’’زبان‘‘ میں بات چیت کرتی ہے، اور یہ زبان انسانی بول چال سے مشابہ ہے۔ امریکی تحقیقی منصوبے پروجیکٹ سی ای ٹی آئی (CETI) کے ماہرین نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے وہیل مچھلیوں کی آوازوں کا تجزیہ کیا اور پتا چلایا کہ یہ مخلوق ایک دوسرے سے بات کرتے وقت مخصوص ٹک ٹک یا کلک جیسی آوازیں نکالتی ہے، جو مورس کوڈ سے ملتی جلتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت انسانی تاریخ میں ایک بڑی پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ اب پہلی بار یہ امکان پیدا ہوا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے وہیل مچھلیوں کی زبان کا مکمل ترجمہ کیا جا سکے، یعنی آنے والے وقت میں انسان اور وہیل مچھلیوں کے درمیان براہِ راست ’’گفتگو‘‘ ممکن ہو سکتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید