کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس کوئی فیصلہ کئے بغیر جمعرات کو ختم ہو گیا اجلاس میں نئے سی ای او کی تقرری کے حوالے سے کسی فیصلےکا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کے الیکٹرک نےپاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے اجلاس میں جو جمعرات 13 نومبر 2025 کو منعقد ہوا، کمپنی کے مالی نتائج کے علاوہ دیگر امور پر غور کیا برائے مہربانی اس ضمن میں ایکسچینج کے TRE سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو مطلع کیا جائے دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کوہونے والا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہوا اور صرف چھ منٹ بعد ہی ختم ہوگیااجلاس میں نئے سی ای او کی تقرری پر غور ہونا تھا ذرائع کے مطابق ایک فریق کےپانچ ممبران اجلاس سے چلے گئے انہوں نے موقف اختیار کیا کہ اس ادارے کی ساکھ کے احترام میں ہم یہ مناسب نہیں سمجھتے کہ بورڈ پانچ کے مقابلے میں پانچ ووٹوں کی برابری پر آ کر رک جائےجس کے بعد وہ اجلاس سے چلے گئے اس طرح کوئی فیصلہ نہ ہو سکاذرائع نے بتایا کہ اجلاس جلد دوبارہ بلایا جائے گا اجلاس میں ایک حکومتی رکن سیکرٹری فنانس شریک نہ ہوئےجبکہ دس میں سے بقیہ نو ممبرشریک تھے۔