• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر خوراک سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے اہم مذاکرات

اسلام آباد، ( رپورٹ حنیف خالد)وفاقی وزیر خوراک سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے اہم مذاکرات،پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو 8لاکھ ٹن گندم خریدنے کی پیشکش کی اور تجویز دی کہ گندم کی ملک بھر میں آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دی جائے تاکہ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام لایا جا سکے۔۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت فلور مل انڈسٹری کے جائز مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہے اور برابری کی سطح پر کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید