اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد)قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے مفتی احسان کیس سے منسلک ضبط شدہ اور رضاکارانہ طور پر سرینڈر کیے گئے اثاثوں کی کامیاب نیلامی مکمل کر لی، جس سے 21کروڑ 40لاکھ روپے سے زائد رقم حاصل ہوئی۔ نیلام شدہ املاک میں گاڑی، تین کمرشل و صنعتی پلاٹ پلاٹ رہائشی گھر شامل ہیں نیلامی میں نمایاں فروخت ہونے والے اثاثوں میں شامل ہیں گاڑی (ماڈل 2003) ایک کمرشل پلاٹ راوٹ انڈسٹریل ایریا میں دو صنعتی پلاٹس نیو لالہ زار کالونی، راولپنڈی میں واقع رہائشی جائیداد شامل ھیں۔