کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پریڈی تھانے کی حدود صدر اکبر روڈ ڈی سی اسٹریٹ کے قریب گھر میں فائرنگ کے واقعہ میں 16سالہ شعیب ولد وقاص جاں بحق ہو گیا ،پولیس کے مطابق نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی ہے۔