• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، PTI حکومت کو سیاسی جلسوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم

پشاور( نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سیاسی جماعتوں کے احتجاج ، لانگ مارچ ،ریلی ،اور دیگر امور میں سرکاری گاڑیوں اور ملازمین کی شرکت پر پابندی عائد کرتے ہوئے قرار دیا کہ یہ مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ کیونکہ اس قسم کے اقدامات سے لوگوں کا حکومت پر اعتماد اٹھ جاتا ہے اور حکومت مسائل سے دوچار ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ ضروری ہے کہ تمام متعلقہ افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے ماتحت محکموں کی سرکاری گاڑیاں اور اہلکار لانگ مارچ ، ریلیوں اور سیاسی جماعتوں کے لئے استعمال نہ ہو اور یہ صرف عوامی مفاد کے لئے ہو، سرکاری وسائل کا استعمال نہ ہونے کے ساتھ ماتحت محکموں کے سرکاری ملازمین بھی شرکت نہ کریں ۔ پشاور ہائیکورٹ نے یہ احکامات جواد علی کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کے فیصلے کے دوران جاری کئے۔ دو رکنی بنچ جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس ڈاکٹرخورشید اقبال پر مشتمل تھا۔ درخواست گزار جواد علی کی جانب سے انتخاب چمکنی ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔ رٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت مختلف احتجاجی مظاہروں کے دوران سرکاری وسائل کا استعمال کرتی ہے جس کی وجہ سے عوام کے ٹیکسوں کے پیسے ان سیاسی جماعتوں کی ریلیوں پر خرچ ہوتے ہیں ۔ عدالت کو مختلف محکموں کے استعمال ہونے والی گاڑیوں کی تفصیلات فراہم کی گئی ۔

اہم خبریں سے مزید