• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18 سال بعد کراچی میں 35 ویں قومی گیمز کی مشعل روشن

کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) 18سال بعد اگلے ماہ کراچی میں ہونے والے35ویں قومی گیمز کی مشعل جمعہ کو رنگارنگ تقریب میں مزار قائد پر روشن ہوگئی،وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مشعل روشن کی، جس نے کراچی کے مختلف علاقوں کا سفر کیا جس کے بعد مشعل دیگر صوبوں کے سفر پر روانہ ہوگئی، قومی گیمز 6 سے 13 دسمبر تک کراچی کے 24 مقامات پر ہوں گے،وزیراعلیٰ نے 35ویں نیشنل گیمز کا رنگا رنگ لوگو بھی متعارف کرایا،اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل سردرا محمد بخش مہر نے کہا کہ مشعل 6 دسمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والی شاندار افتتاحی تقریب کے لئے واپس پہنچے گی جس کی صدارت صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کریں گے۔ 13 دسمبر کو اختتامی تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف مہمانِ خصوصی ہوں گے،وزیر کھیل نے کہا کہ18سال بعد سندھ کو گیمز کی میزبانی کا موقع ملا ہے ،جسے بہترین انداز میں منعقد کیا جائے گا،گیمز میں ملک کے ہر کھلاڑی کو ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملے گا،تقریب میں پی او اے کے صدر عارف سعید، سندھ کے سکریٹری احمد علی راجپوت،نامور کھلاڑیو ں، فن کاروں اور مختلف شعبے ہائے زندگی سے وابستہ اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید