لاہور (نیوز ایجنسیاں) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ابھی کچھ استعفے اور آئینگے، یہ کھینچا تانی اور تقسیم چیف جسٹس بننے کیلئے ہے، پارلیمان کو با اختیار بنانا ہوگا، تعیناتی کا اختیار اسکے پاس ہونا چاہیے، تعیناتی کیسے ہوگی؟ ہائی کورٹ کیسے بنے گا؟ یہ اختیار پارلیمان کے پاس ہونا چاہیے۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں ملک محمد احمد خان کا کہنا تھاکہ آج وطن عزیز کو پڑھے لکھے نوجوانوں کی ضرورت ہے۔