• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ماسٹر پلان، ایم کیو ایم کی مہم میں تیزی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی ماسٹر پلان 2020کے حوالے سے ایم کیو ایم کی عوامی دستخطی مہم میں تیزی آگئی ہے، ایم کیو ایم کے ذمے داران، منتخب نمائندے مارکیٹوں، محلوں ، گلیوں اور گھر گھر جاکر شہریوں سے دستخط کرارہے ہیں، اہم رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار، سید حیدرعباس رضوی سمیت دیگر اہم رہنماؤں کے اہل خانہ نے بھی اس مہم میں گہری دل چسپی کا اظہار کیا،سابق مئیر کراچی وسیم اختر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری کردہ دستخطی مہم میں بھرپور حصہ لیں۔ یہ مہم “کراچی ماسٹر پلان 2020 کے حوالے سے ہے، جو ایم کیو ایم کا تیار کردہ ، سٹی کونسل سے منظور ہوا، وزیرِاعلیٰ سندھ نے نوٹیفائی کیا اور سپریم کورٹ نے تسلیم کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید