سری نگر (خبرایجنسیاں)دہلی دھماکہ ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکی انتقامی کارروائیاں، مکان منہدم کر دیا، 30سے زائد مقامات پر چھاپے، ملوث مواد اور ثبوت ضبط، جیشِ محمد اور انصار غزواۃ الہند روابط کا دعویٰ کیا جبکہ شہریوں پر ظلم شروع کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز نےمقبوضہ کشمیر میں وسیع کارروائیاں کی ہیں، جو دہلی میں 10 نومبر کو ہونے والے مہلک بم دھماکے کے چند دن بعد سامنے آئیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ کشمیر میں کی جانے والی چھاپوں کا دھماکے سے براہِ راست تعلق ہے یا نہیں ۔سوپور پو لیس نےبتایا کہ ہم نےجماعت اسلامی سے تعلق رکھنےوالے نیٹ ورکس کیخلاف ایکشن کیا ہے،فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے متعدد اضلاع جیسے اوانتی پورہ، بانڈی پورہ، گنڈر بل، شوپیان اور سوپور میں چھاپے مارے اور بیانات میں کہا کہ یہ کارروائیاں دہشت گردی کے معاون ڈھانچے کو ختم کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔