• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے مینار پاکستان میں کُل پاکستان اجتماع عام کی تیاریاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے مینارپاکستان لاہور میں 21 تا 23 نومبر منعقدہ کُل پاکستان اجتماع عام کی تیاریوں اور اس میں شہریوں و دیگر طبقات سے وابستہ افراد کو شرکت کی دعوت دینے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، اس سلسلے میں شہر بھر میں کیمپس لگادیے گئے ہیں،جہاں جماعت اسلامی کے کارکنان و ذمہ داران عوام کو اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں اور ہینڈ بلز بھی تقسیم کیے جارہے ہیں جبکہ تاجر،وکلاء،علمائے کرام،ڈاکٹرز، انجینئرز، اساتذہ ودیگر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد سے بھی رابطے کیے جارہے ہیں اور انہیں دعوت دی جارہی ہے۔اجتماع میں کراچی سے ہزاروں مردو خواتین، نوجوان، بزرگ،بچے،طلبہ وطالبات سمیت مختلف طبقات و شعبہ زندگی کے افراد شریک ہوں گے۔اجتماع عام میں شرکت کے لیے نوجوان موٹر سائیکل سواروں پر مشتمل پہلا قافلہ اتوار16نومبر کو 3بجے دن مزار قائد نمائش چورنگی سے روانہ ہوگا جبکہ اجتماع عام کے شرکاء کے قافلوں کی روانگی کا باقاعدہ آغاز پیر17نومبر سے ہوگا۔ہزاروں مردوخواتین مختلف ٹرینوں،بسوں اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے لاہور روانہ ہوں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید