• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناموس رسالت و ختم نبوت ﷺ کا تحفظ کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، شاداب رضا نقشبندی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ہر اُس آئینی ترمیم کے خلاف ہیں جو شریعت محمدی اور ملک کے آئین کے خلاف ہوں،پاکستان کے آئین میں اسلام وآئین مخالف ترمیم اور قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق 2025اسلام اور ملک کے آئین پر حملہ ہے،ناموس رسالت و ختم نبوت ﷺ کا تحفظ کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،حکمران قادیانیوں کی سرگرمیوں کو آئین کی روح کے مطابق روکیں اور ان کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کریں،اقلیتوں کو پاکستان میں جتنی آزادی ہے دنیا کے کسی ملک میں اتنی آزادی نہیں ہے،اسلام اور ملک کا آئین اقلیتوں کو آزادی اور ان کی عبادتگاہوں کے تحفظ کیلئے واضع ہے،سردار،وڈیرے اور جاگیر دار ملک کے عوام کے حقوق غصب کرکے غلامی کی زندگی گذارنے پر مجبور کرتے ہیں،اقوام متحدہ اور عالمی عدالت آزاد ادارے نہیں رہے امریکا اور ویٹو پاور رکھنے والے طاقتور ممالک کے دباؤ میں ہیں اسی لئے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کو 7دہائیوں سے زیادہ ہوگئے حل نہیں کیا جاسکا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید