کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وکلاء برادری کا 27ویں ترمیم کےخلاف احتجاج جاری ہے ہفتے کو بھی وکلا نے سٹی کورٹ کے داخلی دروازے بند کرادئیے اور سائلین سمیت قیدیوں کو عدالتی احاطے میں دخل ہونےکی اجازت نہیں دی البتہ ججز کے لئے مختص راستے بغیر کسی رکاوٹ کے کھلے رہے باقی تمام مرکزی دروازوں پر تالے لگا دئیےگئے۔ وکلاکی ہڑتال کی اطلاع ملنے پر جیل حکام کی جانب سے نے قیدیوں کو عدالت نہیں لایا گیا۔ 27ویں ترمیم کےخلاف صوبے کے دیگر اضلاع سے بھی وکلاء احتجاج کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔