کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ، اسلامک لائرز مومنٹ سندھ کے سابق صدر، جماعتِ اسلامی کے دیرینہ رکن سید شعاع النبی ایڈوکیٹ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد سلطان ڈیفنس فیز 5میں ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیف الدین ایڈوکیٹ،زاہد عسکری اور دیگر نے شرکت کی۔