ملتان (سٹاف رپورٹر)حالیہ سیلاب کے بعد مستقبل کی حکمتعملی اور حفاظتی بندوبست کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت کمشنر آفس میں منعقد ہوا،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، محکمہ انہار، ہائی ویز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی جب کہ ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، اجلاس میں کمشنر ملتان نے ڈویژن کے انفرااسٹرکچر میں بہتری کیلئے جامع پلان تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمزور، غیر قانونی یا غیر فعال بندوں کی نشاندہی کر کے ان کے مستقبل سے متعلق حتمی سفارشات تیار کی جائیں،محکمۂ انہار اور ریونیو افسران کو خلاف ضابطہ قائم بندوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی، اجلاس میں ہیڈ ورکس پر جدید سائنسی گیجز نصب کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا، کمشنر نے ہدایت کی کہ جلال پور بند کی فوری فزیبلٹی مکمل کی جائے۔