• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں،شہری نقدی ، موبائل فونز اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی ، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم،پولیس نے 33مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابقتھانہ شاہ شمس کے علاقے میں سجاد احمد کی فارمیسی میں تین ڈاکو داخل ہوئے اور 30ہزار روپےاور دو موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے، شاہ زیب اکرم کا موبائل فون چھن گیا،تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں محمد حمزہ سے ڈاکو نے آئی فون چھین لیا، تھانہ صدر کے علاقے میں شاہد سے دو ڈاکو نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ الپہ کے علاقے میں جنید سے ڈاکو 40ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ قادر پورراں کے علاقے میں غلام نبی سے تین نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل اورنقدی چھین کر فرار ہوگئے جب کہ تھانہ نیوملتان کے علاقے میں محمد نواز، شاہ رکن عالم کے علاقے میں عمار القادر ، یاسر اقبال کی موٹرسائیکلیں، مزمل مقبول، علی احمد کے موبائل فونز، سیتل ماڑی کے علاقے میں محمد اقبال کے چھپنکھے، محمد اشفاق کی موٹرسائیکل، لوہاری گیٹ کے علاقے میں نفیسہ کا گیس میٹر، قمر رضا کا موبائل فون، بدھلہ سنت کے علاقے میں عرفان کے5لاکھ 30ہزار روپے اور طلائی زیورات، حرم گیٹ کے علاقے میں بلال نواز، گلگشت کے علاقے میں مطیع اللہ کے موبائلفونز، صدر کے علاقے میں مستقیم کے درخت،انیس کا گھریلوسامان، الپہ کے علاقے میں منظور کی موٹرسائیکل، صدر جلالپور کے علاقے میں محمد زاہد کی نقدی و ملبوسات، محمد حسنین کے ٹی آر گاڈر،سٹی جلالپور کے علاقے میں محمد اکبر کی نقدی و موبائل فون وغیرہ، مخدوم رشید کے علاقے میں محمد یونس کا میٹر بجلی، اعجاز احمد کے مویشی، کینٹ کے علاقے میں رمضان ،اظہار الحق کے موبائل فونز، مظفر آباد کے علاقے میں آفتاب اسلم کی موٹرسائیکل، قطب پور کے علاقے میں دولت خان کی نقدی و طلائی زیورات، شاہ شمس کے علاقے میں محمد توقیر کی موٹرسائیکل، ارشاد احمد کا موبائل فون اور ممتاز آباد کے علاقے میں سمیر احمد کے 65ہزار وغیرہ چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید