راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز اسلام آبا د میں چھٹے شوٹنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ،جس میں اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران سمیت شوٹنگ کلب کے ممبران اور شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ، مختلف مقابلوں میں اسلام آباد پولیس شوٹنگ کلب کے ممبران اور عام شہریوں نے حصہ لیا،مقابلوں کے دوران شوٹرز نے ایس ایم جی،ایم پی فائیو اور پسٹلز کی کیٹیگری میں حصہ لیا اور اپنی پیشہ وارانہ مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔