• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری ، بلاول بھٹوایم کیو ایم کو اہمیت دینے کو تیار نہیں،فاروق ستار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایم کیو ایم کو کسی بھی معاملے میں اہمیت دینے کو تیار نہیں ، احسن اقبال نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بتایا کہ کراچی میں لاوا پک رہا ہے، اگر یہ پھٹا تو پھر شہر کسی کے بس میں نہیں رہے گا،کراچی کی صرف سڑکیں ہی نہیں لوگوں کے دل اور نوجوانوں کے مستقبل بھی ٹوٹ چکے ہیں،ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ صوبائی خودمختاری کا سارا مقدمہ ہی ایم کیو ایم نے لڑا ،اٹھارویں ترمیم میں بھی ہمارا سب سے بڑا کردار تھا،اٹھارویں ترمیم میں یہ شرط تھی کہ 140 اے کی صحیح تشریح ہو اور اختیارات صوبے سے شہروں، ضلعوں اور بلدیات کو ملیں لیکن پیپلز پارٹی نے ایسا نہیں کیا، 17 برسوں سے بلا شرکت غیرے تمام وسائل، فیصلوں اور اختیارات پر قابض ہے۔
اہم خبریں سے مزید