• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو کسی ملک کے قرضوں کے چنگل میں نہیں پھنسنا چاہئے، امریکی سفیر

اسلام آباد(محمدصالح ظافرخصوصی تجزیہ نگار) پاکستان میں امریکی ناظم الامور نٹیلی بیکر نے کہا ہے کہ پاکستان آزادملک ہے اور اسے کسی ملک کے قرضوں کے چنگل میں نہیں پھنسناچاہئے،اور اپنے نجکاری پروگرام پربھرپورعمل کرناچاہئے،آئی ایم ایف کے اصلاحاتی پروگرام پر مکمل عملدرآمد سے ہی پاکستان کی اقتصادی حکمت عملی کامیاب ہوگی امریکہ اس میں پاکستان کو معاونت فراہم کرتا رہے گا، اتوار کی سہ پہر ایوانِ صدر میں اخبارنویسوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا وہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اردن کے شاہ عبداللہ ثانی کو صدر آصف علی زرداری کی جانب سے ملک کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ”نشانِ پاکستان“ دینے کی تقریب میں شرکت کے لیے آئی تھیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے مختلف شہروں میں جاچکی ہوں،ابھی میں آزادکشمیر نہیں گئی ہوں،میں جانا چاہتی ہوں،نٹیلی بیکر نے آزادکشمیر میں حکومت کی تبدیلی،آزادکشمیر کے شہریوں کے آزادکشمیر اور پاکستان میں دوہرے ووٹ ڈالنے کے عمل اور طریق کارپر متعدد استفسارات کئے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ورلڈ بینک بھی موثر اندازمیں تعاون کررہاہے،آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے ساتھ ورلڈبینک پاکستان کے ساتھ بہت سختی کرنے کے سوال کے جواب میں امریکی ناظم الامورنے کہا آئی ایم ایف پاکستان میں ایسی معاشی اصلاحات چاہتاہے جو اسے بہتراورپائیدارمعیشت بنانے کا باعث بنیں،پاکستان کے ساتھ امریکہ کا پہلے ہی اقتصادی میدان میں بہت اچھاتھا اور چل رہاہے،انہوں نےکہا پاکستان کی خودمختاری امریکہ کے لیے نہایت اہم ہے اور امریکہ بڑے دل سے پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید