• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، پاکستان میں حملوں کیلئے رقوم منتقلی، خاتون کو 8 سال قید

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فریسکا کی ایک خاتون، کہکشاں حیدر خان کو بین الاقوامی دہشت گردی سے متعلق جھوٹے بیانات دینے کے جرم میں وفاقی جیل میں آٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔54 سالہ خان پر ایم کیو ایم کے لیے بھرتی کرنے والی اور سہولت کار کے طور پر کام کرنے کا الزام تھا، جس کے بعد انہوں نے اپنا جرم قبول کر لیا۔ وہ پاکستان میں منصوبہ بند حملوں کے لیے رقوم منتقل کرتی رہیں۔عدالتی ریکارڈز میں تفصیل دی گئی ہے کہ کہکشاںخان نے 2023 میں کراچی میں آتش زنی/پیٹرول بم حملوں کو انجام دینے کے لیے ایک شخص کو بھرتی کیا اور ایف بی آئی کے ایجنٹوں سے اپنی شمولیت کے بارے میں جھوٹ بولا۔
اہم خبریں سے مزید