ملتان (سٹاف رپورٹر) سی ای او میپکو نے فیلڈسٹاف کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے اور حادثات کی شرح میں کمی لانے کے لئے فیلڈ دفاتر کو سیفٹی آلات فراہم کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں اور ہدایت کی گئی ہے کہ ڈیوٹی کے دوران حفاظتی آلات کا بھرپور استعمال کیاجائے۔ کام شروع کرنے سے پہلے پرمٹ لازمی حاصل کیاجائے۔ خود اعتمادی کے بجائے سیفٹی ایس او پیز پر عمل کیاجائے ۔