نیلم/مظفر آباد (خواجہ فیاض حسین /راجہ افتخار/ عبا س گردیزی /نمائندہ جنگ)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نےتحریک عدم اعتماد کی قرارداد کو 2 کے مقابلے میں 36 کی اکثریت سے منظور کرتے ہوئے چوہدری انوار الحق کو وزارت اعظمیٰ سے فارغ اور راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو آزاد جموں و کشمیر کا 16ویں وزیراعظم منتخب کرلیا،47 سالہ فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے سب سے کم عمر وزیر اعظم بن گئے، چار ارکان اسمبلی نے ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا، آ ج حلف اٹھانےکی تقریب متوقع ہے۔فیصل ممتاز راٹھورکے آزاد کشمیر کے 16ویں وزیراعظم منتخب ہونے پرجیالوں کا جشن۔پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی طرف سے وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف 14نومبر کو تحریک عدمِ اعتماد جمع کروائی گئی تھی۔ گزشتہ ایک ماہ سے جاری رسہ کشی کاڈراپ سین ،2022میں منتخب ہونے والی اسمبلی میں چوتھے وزیراعظم فیصل ممتاز کو نیا قائد ایوان منتخب کرلیا گیا۔ سپیکر اسمبلی کی جانب سےرائے شماری کیلئے بلائے گئے اجلاس میں پیر تین بجے سیشن کا آغاز کیا گیا گیا۔