• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی پارٹنرز کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کیلئے ایک قابل اعتماد دوست ملک ہے،ہم اپنے عالمی پارٹنرز کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں،پاکستان انفراسٹرکچر، توانائی، زراعت، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے شعبوں میں عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ اشتراک چاہتا ہے، ڈیجیٹل سیکورٹی کے میدانوں میں تعاون انتہائی ضروری ہے، چیئرمین پی پی پی سے غیر ملکی سفارتکاروں اور عالمی ٹیکنالوجی کے ماہرین نے ملاقاتیں کی ہیں۔ برطانیہ، ناروے، آسٹریا کے پارلیمنٹرینز اور عالمی ٹیکنالوجی و سرمایہ کاری رہنماؤں کے وفد اور ڈائیلاگ پاکستان کے تحت عالمی کاروباری و پارلیمانی رہنماؤں کے وفد نے باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں ، خطے میں امن، معاشی راہداریوں، ٹرانزٹ ٹریڈ اور پاکستان کے جغرافیائی کردار ،تعلیم، صحت، خواتین کی معاشی شرکت، اور سماجی شمولیت ،آن لائن سیفٹی، ہائبرڈ وارفیئر اور ڈس انفارمیشن سے نمٹنے،پاکستان کے میڈیا اور ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی استعداد بڑھانے کے موضوعات تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید