• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 ویں ترمیم کیخلاف اپوزیشن کا شاہراہ دستور پر احتجاج، اڈیالہ جیل کے باہر عمران کی بہنوں کا دھرنا

اسلام آباد(جنگ رپورٹر سٹاف رپورٹر،ٹی وی رپورٹ) 27ویں ترمیم کیخلاف اپوزیشن کا شاہراہ دستور پر احتجاج جبکہ اڈیالہ کے باہر عمران خان کی بہنوں نے بھائی سے ملاقات نہ کروانے پر دھرنا  دیا،پولیس نے متعددکارکنوںکو گرفتارجبکہ دھرنے کے شرکا کو اٹھانے کے لیے سڑک پر پانی کا چھڑ کاؤ کر دیا۔اڈیالہ جیل کے قریب عمران خان کی بہنوں اور کارکنوں کی جانب سے دیاگیادھرنارات گئے پولیس نے ختم کرودایا،رات 12بجے کے قریب پولیس نے علیمہ خان کوان کی دونوں بہنوں سمیت تحویل میں لے لیا،پولیس انہیں لے کر گورکھ پور کی جانب روانہ ہوگئی ،اس سے قبل عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا تھا،جس کے بعد لیڈیزپولیس کی نفری طلب کی گئی اور پولیس نے دھرنے پر موجود کارکنوں کو ہٹادیا،پولیس نے 8 سے 10 کارکنوں کو تحویل میں لے کر قیدی وین میں ڈال دیا۔

اہم خبریں سے مزید