• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سے ملاقات، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکمنامہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری،سلمان اکرم راجہ نے سنٹرل جیل اڈیالہ حکام کی جانب سے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین ، عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکمنامہ پر عدم عملدرآمد پر دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست کو درخواست گزار کا موقف سنے بغیر ہی نمٹادینے کے حکمنامہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ،درخواست گزار سلمان اکرم راجہ نے آئین کے آرٹیکل 185 تھری کے تحت سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں وفاقی سیکرٹری وزارت داخلہ، سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوفریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ 24 مارچ 2025 کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے ملاقات کروانے کا حکم جاری کیا تھا،لیکن عدالتی حکمنامہ کے باوجود جیل حکام نے ان کے ساتھ ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی۔
اہم خبریں سے مزید