کراچی (نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشدندیم نے پاکستان کے لئے ایک اور گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا بول بالا کردیا ۔ بدھ کی شب ریاض میں اسلامی یک جہتی گیمز میں جیولین تھرو کے ہیرو ارشدندیم نے فائنل میں اپنے سات حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، اس ایونٹ میںپاکستان کے یاسر سلطان نے سلورر میڈل جیتا،ارشد ندیم کی پہلی تھرو75.44 میٹر ، دوسری تھرو83.05 میٹر ، تیسری تھرو 82.48 میٹر جبکہ چوتھی باری میں 77.06 میٹر کی تھرو کی، ارشد ندیم کی پانچویں تھرو ضائع ہوئی تھی، جیولن تھرو میں نائیجیریا کے سیمویل ایڈمز 76.01 میٹر کی تھرو کرکے برانز میڈل جیتا۔پاکستان کےمحمد یاسر سلطان نے چوتھی باری میں 71 اعشاریہ 38 میٹر کی تھرو کی جبکہ پانچویں باری میں 71 اعشاریہ 79 میٹر کی تھرو کی۔، جیولن تھرو میں نائیجیریا کے سیمویل ایڈمز 76.01 میٹر کی تھرو کرکے برانز میڈل جیتا۔ارشد ندیم پاکستان کے لئے اب تک اولمپکس کے علاوہ کامن ویلتھ گیمز، ایشین چیمپئن شپ، سائوتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں، اسلامی گیمز میں یہ ان کا دوسرا گولڈ میڈل ہے،انہوں نے اسلامک گیمز میں برانز میڈل بھی جیت رکھا ہے،قومی اسپورٹس پالیسی کے تحت ارشد ندیم کو ایک کروڑ اور یاسر سلطان 50لاکھ روپے انعامی رقم کے حق دار بن گئے، صدر مملکت آصف علی زرادری، وزیر اعظم شہباز شریف، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن اور پی ایس بی کے حکام نے ارشد ندیم کو جیت پر مبارک باد دی ہے۔ دریں اثناء اسلامک گیمز میں بدھ کو تلوار بازی میں پاکستان کے تمام کھلاڑی ناکامی سے دوچار ہوئے، ان میں خالد مبارک، محمد اعجاز، غلام مرتضی شامل ہیں، تینوں کھلاڑی کسی بھی مقابلے میں فتح حاصل نہ کرسکے۔ گیمز میں ترکیہ بدستور سر فہرست ہے۔ پاکستان نے ایک گولڈ، ایک سلور اور دو برانز میڈل جیتے ہیں۔