اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، کامرس رپورٹر )ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی( جولائی تاستمبر) میں سالانہ بنیادوں پر 4.08 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق پہلی سہ ماہی میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 114.23 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.08 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 109.75 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی تھی ،ستمبر 2025ء میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ114.69 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو اگست کے مقابلہ میں 2.05 فیصد اورگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 2.69 فیصد زیادہ ہے۔