• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

78 سال سے ظلم و جبر کے نظام نے عوام کو ریلیف کے بجائے تکلیف دی، حافظ نعیم

 لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ78سال سے ظلم و جبر کے نظام نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دی اور لوگوں کے ارمانوں کا خون کیا۔ عدالتیں انصاف دے سکیں نہ ادارے کسی کام آسکے۔ عوام بنیادی حقوق اور سہولیات سے محروم ہیں کوئی ان کا پرسان حال نہیں۔ 26ویں اور 27ویں ترمیم نے بیڑا غرق کردیا ہے۔عوام کو وڈیروں،جاگیرداروں اور مافیاز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلے مینار پاکستان لاہور پہنچنا شروع ہوگئے،لاکھوں لوگوں کے قیام و طعام کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینار پاکستان اجتماع گاہ میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم اور نائب امیر و ناظم اجتماع لیا قت بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ حافظ نعیم نے کہا کہ عوام اس وقت سخت مایوسی اور پریشانی میں ہیں ،انہیں کسی طرف سے امید کی کوئی کرن نظر نہیں آرہی ، 65فیصد نوجوان ہیں مگر انہیں تعلیم اور روز گار نہیں مل رہا۔اعلیٰ تعلیم کے دروازے غریب کے لئے بند کردیئے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید