کراچی (اسد ابن حسن)3خواتین سمیت 13 اہلکار FIA کی ملازمت سے برخاست،9کا تعلق ملتان، 2کا پشاور اور ایک کا لاہور سے، 5اہلکاروں کی تنزلی، 3کی نوکری مدت تین برس کم۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے 13 اہلکاروں کی برطرفی کے بعد ادارے میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ملازمت سے برخاست ہونے والوں میں انسپکٹر سے کانسٹیبلز تک کے عہدے کے اہلکاروں سمیت 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ ملتان ایئرپورٹ امیگریشن پر تعینات 8 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کیا گیا جن پر الزام تھا کہ انہوں نے ایئرپورٹ سے بنگالیوں کو غیر ممالک جانے کی اجازت دی اور ان ایف آئی اے اہلکاروں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ پشاور سے 2 اہلکار اور لاہور سے ایک خاتون اہلکار برخاست ہونے والوں میں شامل ہیں۔