• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کے پانچ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے فوری تبادلے

کراچی (اسد ابن حسن) ایڈیشن ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے احکامات پر مختلف سرکلز میں تعینات پانچ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے فوری تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم جائر نصرانی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ذوالفقار عباس کا ٹرپل سی سے ملتان زون، ابوذر غفاری کا لاہور سی ٹی ڈبلیو سے لاہور زون، محمد جنید کا ہیڈ کوارٹر سے لیگل برانچ، خیر النساء کا ہیڈ کوارٹر سے لاہور سی ٹی ڈبلیو اور صائمہ نورین کا اسلام آباد ہیڈ کوارٹر سے پشاور زون تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید