کراچی ( جنگ نیوز)مس یونیورس کے سالانہ مقابلے سے چند روز قبل ہی دو ججز نے استعفیٰ دے دیا ہے، جن میں سے ایک نے الزام عائد کیا ہے کہ انتخابی عمل میں دھاندلی کی جا رہی ہے۔ لبنانی-فرانسیسی موسیقار عمر حربوش نے انسٹاگرام پر آٹھ رکنی جیوری سے اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مقابلے سے پہلے ہی ایک "غیر سرکاری جیوری" بنا لی گئی ہے، جس نے فائنلسٹ امیدواروں کا انتخاب کر لیا ہے۔ مقابلہ جمعہ کو تھائی لینڈ میں منعقد ہونا ہے۔چند گھنٹوں بعد فرانسیسی فٹبال منیجر کلود ماکیلیلے نے بھی "غیر متوقع ذاتی وجوہات" کی بنا پر جیوری سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔یہ پیش رفت اُس وقت سامنے آئی ہے جب دو ہفتے قبل میزبان ملک تھائی لینڈ کے ایک عہدیدار کے متنازع بیان پر کئی امیدوار ایک ایونٹ سے واک آؤٹ کر گئے تھے۔عمر حربوش نے اپنے بیان میں کہاکہ"136 ممالک کی امیدواروں میں سے 30 فائنلسٹس منتخب کرنے کے لیے ایک غیر رسمی جیوری تشکیل دی گئی ہے۔