• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کا بحیرۂ عرب میں بڑا آپریشن 130 ملین ڈالرز کی منشیات ضبط کر لیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاک بحریہ کا بحیرۂ عرب میں بڑا آپریشن ، 130ملین ڈالرز کی منشیات ضبط کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز تبوک نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول (RMSP) کے دوران کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے تحت سعودی عرب کی زیر قیادت ٹاسک فورس CTF-150 کی معاونت کرتے ہوئے، بحیرہ عرب میں ایک مشکوک ماہی گیر کشتی کو روکا۔ ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد جہاز نے غیر رجسٹرڈ بے نامی کشتی پر ایک بڑی انسدادِ منشیات کارروائی کرتے ہوئے 2000 کلوگرام سے زائد میتھم فیٹامائن (ICE) قبضے میں لے لی۔ ضبط شدہ منشیات کی علاقائی مارکیٹ کے مطابق مالیت 130 ملین امریکی ڈالرز ہے۔
اہم خبریں سے مزید