• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزید استعفے آئینگے تو نظام عدل اور عدلیہ سیاست سے پاک ہوگی، طلال چوہدری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ استعفے نظام عدل کے لیے اچھے ہیں۔ اگر مزید استعفے آئیں گے تو نظام عدل اور عدلیہ سیاست سے پاک ہوگی ،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت کسی خاتون کی بے حرمتی نہیں کی گئی، یہ پوائنٹ سکورنگ کیلئے بیانیہ بنایا گیا، راستے روکنے کی بجائے مناسب جگہ پر احتجاج کریں تو سکیورٹی اور تحفظ فراہم کرینگے، استعفوں سے عدلیہ سیاسی ججوں سے پاک ہوئی،26 ویں اور 27ویں آئینی ترامیم چارٹر آف ڈیموکریسی کے مطابق 18 ویں آئنی ترمیم میں شامل ہونا تھیں، ترامیم سے 2004 میں بننے والے چارٹر آف ڈیموکریسی پر عملدر آمد ہوا ،حکومت کا مرکزی نقطہ سیاسی استحکام ہے جس سے معاشی اور ملک کے وجود کا استحکام جڑا ہوا ہے، سیاسی استحکام کیلئے پارلیمنٹ جب چاہے گی ترامیم کرے گی۔ انہوں نے جڑانوالہ میں جمعیت اہل حدیث کے علماء کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر خواتین کی بے حرمتی نہیں کی گئی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں ہمارے لیے قابل احترام ہیں،سیاسی اختلافات کے باوجود ان کا تحفظ اور احترام ہم پہ واجب ہے۔
اہم خبریں سے مزید