واشنگٹن ( جنگ نیوز)منگل کو جاری کیے گئے ایک سروے کے مطابق امریکا میں موجود تقریباً نصف تارکینِ وطن میں احساس عدم تحفظ بڑھا ہے اور ان میں سے بیشتر نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے دوران وہ پہلے کے مقابلے میں کم محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ہیلتھ پالیسی ریسرچ گروپ KFF اور دی نیویارک ٹائمز کے مشترکہ سروے میں 49 فیصد تارکینِ وطن کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے اہلِ خانہ ٹرمپ کے دوبارہ وائٹ ہاؤس میں آنے کے بعد "کم محفوظ" محسوس کرتے ہیں۔19 فیصد نے کہا کہ وہ اور ان کے اہلِ خانہ "زیادہ محفوظ" ہیں، جب کہ 32 فیصد نے کہا کہ ان کے لیے صورتحال "تقریباً ویسی ہی" ہے۔ٹرمپ کی دوسری انتظامیہ نے جنوری سے امیگریشن پر سخت کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔