اسلام آباد(جنگ رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت نے یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے برطرف ملازم کی درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ عدلیہ کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں، جسٹس حسن اظہر رضوی نےیوٹیلیٹی اسٹورز میں ہونے والی خوردبرد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کو کروڑوں، اربوں کا نقصان ہوا جبکہ عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا گیا، صرف عملہ نے ہی مزے کیے ہیں ۔عدالت نے درخواست گزار کو تیاری کے لیے مزید مہلت دے دی ۔ جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں جسٹس کے کے آغا شا پر مشتمل بینچ نے بدھ کے روز یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے برطرف سیلز مین مزمل رفیق کی جانب سے بحالی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی ۔