اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کراچی ، اسلام آباد ، لاہور اور ملتان زونز میں گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹروں کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کی" لک آفٹر" ذمداریاں سونپ دی گئی ہیں ،ڈائریکٹر ایڈمن NCCIA ہیڈکوارٹرز عارف شہباز خان وزیر کے دستخطوں سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد طارق نواز کو کراچی زون ، احسان اللہ چوہان کو اسلام آباد زون ، ہاشم بن اقبال کو لاہور زون اور شمس الدین کو ملتان زون کا ایڈیشنل ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ۔