اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) "ایف بی آر" اسسٹنٹ ڈائریکٹرزکی دوسری سینیارٹی لسٹ جاری ،38 افسران کے نام اور تفصیلات شائع، پندرہ دن میں اعتراضات طلب،فیلڈ فارمیشنز کو لسٹ آویزاں کرنے اور افسران تک پہنچانے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریونیو ڈویژن، ایڈمنسٹریشن اور ایچ آر ونگ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم آئی ایس، گریڈ 17، آئی ٹی کیڈر ان لینڈ ریونیو کی دوسری عبوری سینیارٹی لسٹ جاری کر دی جو پہلی لسٹ پر موصول ہونے والی تمام نمائندگیوں اور اعتراضات کے تفصیلی جائزے کے بعد سول سرونٹس سینیارٹی رولز 1993 کے مطابق مرتب کی گئی ہے جاری کردہ عبوری لسٹ میں کل اٹھتیس افسران شامل ہیں جن کی تاریخ پیدائش، ایف بی آر میں شمولیت کی تاریخ، پروموشن کی تاریخ، موجودہ تعیناتی اور بھرتی کا طریقہ الگ الگ درج ہے۔