اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وزارت مذہبی امور کے ذ یلی ادارے متروکہ وقف املاک بورڈ کے ر یگولر چیئر مین کی تقرری کیلئے سلیکشن بورڈ نے بدھ کے روز37امیدوراوں کے انٹرویوز کئے، 3سابق و فاقی سیکرٹری بھی دوڑ میں شامل ،سلیکشن بورڈ کا اجلاس پانچ گھنٹے جاری رہا۔ آج 44امیدواروں کے انٹرویوز کئے جائیں گے۔وفاقی وزیربرائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے صدارت کی۔ سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا ء الرحمن کے علاوہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن ۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکرٹری قانون وانصاف کے نمائندے شریک ہوئے۔ انٹرویوز کا سلسلہ آج بھی جا ری رہے گا۔ذرائع کے مطا بق وزارت نے 88امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔