اسلام آباد( رپورٹ:،رانا مسعود حسین ) وفاقی آئینی عدالت کے پہلے فل کورٹ اجلا س میں عدالت کے اپنے باضابطہ قواعد کی تشکیل تک سپریم کورٹ رولز 2025 کو اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،چیف جسٹس کی باقاعدہ منظوری کے بعد اس حوالہ سے رجسٹرار محمد حفیظ اللہ خان کے دستخطوں سے باضابطہ ،نوٹیفیکیشن جاری کردیا ، نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کے زیر صدارت17نومبر 2025کو فل کورٹ اجلاس منعقد ہوا ،جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئینی عدالت کا کم از کم دو رکنی بنچ ہی چیف جسٹس کی منظوری سے کسی مقدمہ کی سماعت کا مجاز ہوگا ۔